بھائی مانا کہ آپ کا کوئی ثانی نہیں ہے آپ بڑے پڑھے لکھے انسان ہیں بہت سی ڈگریاں ہیں آپ کے پاس آپ بہت بڑی توپ ہیں ہر کوئی آپ سے ڈرتا ہے آپ ڈون ہیں آپ کے حکم کے بغیر چڑیا پر نہیں مارتی آپ آپ ہیں
تھوڑی سی توجہ چاہوں گا آپ کو دروازہ بند ملے تو آپ کھول کر اندر گھستے ہیں فریج میں گھس کر بوتل نکال کر ٹھنڈا پانی بڑے شوق سے پیتے ہیں کمرے میں گھستے ہیں بلب جلاتے ہیں پنکھا چلاتے ہیں اے سی آن کرتے ہیں
مطلب آپ کافی ذہین ہیں
بہت خوب آپ کو ڈونگرے بھر بھر کے ڈھیروں داد
ماشاءاللہ
مگر ایک منٹ رکیے یہ بتائیے کہ ان ساری چیزوں کو استعمال کر کے جب آپ نکلتے ہیں تو اے سی کھلا چھوڑ کر پنکھا کھلا چھوڑ کر بلب جلتا چھوڑ کر دروازہ کھلا چھوڑ کر فریج کی پانی کی بوتل وہیں میز پر پٹخ کر خالی چھوڑ کر اونٹ کی طرح منہ اٹھائے باہر نکل جاتے ہیں آپ کو یاد نہیں رہتا کہ چیزوں کو استعمال کرنے کے بعد انہیں محفوظ کرنا انہیں بند کرنا بھی آپ کی ذمہ داری ہے اور جو بجلی کے یونٹس فری میں بڑھیں گے تو کیا بل آپ کے ابا جان بھریں گے
خیال