جو فرصت ملے آئینہ دیکھیے

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 482
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

جو فرصت ملے آئینہ دیکھیے

Post by ismail ajaz »


یہ کلام ۵جولائی ۲۰۲۳ میں لکھا گیا تھا
قارئین کرام آداب عرض ہیں ، ایک تازہ کلام آپ سب کی نذر ، امید ہے پسند آئے گا
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محبت کی جب انتہا دیکھیے
تو اس میں خلوص اور وفا دیکھیے

کہانی نے پھر ایک انگڑائی لی
بدلتا ہے رُخ کون سا دیکھیے

محبت میں ہم نے ہے کی انتہا
تو نفرت کی بھی انتہا دیکھیے

نہ بدلی اگر آپ کی زندگی
تو بدلا ہُوا راستہ دیکھیے

ہمیں دیکھنا ہے پرانا وہ خواب
مگر دوسرا رہنما دیکھیے

بھروسا نہیں آپ پر اب ہمیں
بجز اس کے اب اور کیا دیکھیے

سدا سے محبت کے مارے ہیں ہم
ہمیں نفرتوں سے جدا دیکھیے

خفا آپ ہم سے ہوئے ہیں تو کیا
نہ ہوں گے کبھی ہم خفا دیکھیے

بہت مختلف ہو گئے ہیں جناب
جو فرصت ملے آئینہ دیکھیے

وہ پہلے کے جیسے نہیں ہم رہے
جو رکھتے ہیں کچھ فاصلہ دیکھیے

لُٹا دیں گے ہم آپ پر اپنی جاں
یقیں کیجیے آزما دیکھیے

خیالؔ آپ محفل میں کیا آ گئے
سبھی ہو رہے ہیں فدا دیکھیے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
Attachments
جو فرصت ملے آئینہ دیکھیے.jpg
جو فرصت ملے آئینہ دیکھیے.jpg (164.47 KiB) Viewed 715 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply