قفس میں قید کیا اور بُھلا دیا تجھ کو

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 482
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

قفس میں قید کیا اور بُھلا دیا تجھ کو

Post by ismail ajaz »


یہ کلام ۱۲ ستمبر ۲۰۲۳ میں لکھا گیا تھا
قارئین کی خدمت میں آداب ، ایک تازہ کلام پیشِ خدمت ہے امید ہے پسند آئے گا
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قفس میں قید کیا اور بُھلا دیا تجھ کو
مقام تیرا گرا کر ہٹا دیا تجھ کو

رُلا رہا تھا تُو اوروں کو دھمکیاں دے کر
کہ تیرے بخت نے آ کر رُلا دیا تجھ کو

ترا نصیب ترے ساتھ کھیل کھیل گیا
پھر آسمان سے نیچے گرا دیا تجھ کو

دکھائے تجھ کو جنہوں نے تھے خواب گلشن کے
انہی نے دشت میں لا کر بٹھا دیا تجھ کو

تری زبان نے لوگوں کو کر دیا گھایل
ترے مزاج نے اب اور کیا دیا تجھ کو

جو مہربان تھے تجھ پر خفا ہوئے تجھ سے
کہ سب کی نظروں نے مجرم بنا دیا تجھ کو

خُدا کے بندوں سے الفت خُدا سے الفت ہے
تری انا نے ہر اک پل بُھلا دیا تجھ کو

سلوکِ ناروا تُو نے سبھی کے ساتھ کیا
تجھے بھی وقت نے اس کا صلہ دیا تجھ کو

خیالؔ تُو نے بغاوت میں سر اٹھایا تھا
کہ دوستوں نے کہیں دھوکا تھا دیا تجھ کو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
Attachments
انہی نے دشت میں لا کر بٹھا دیا تجھ کو.jpg
انہی نے دشت میں لا کر بٹھا دیا تجھ کو.jpg (92.38 KiB) Viewed 687 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply