سانپ پر اعتبار آپ نے کیوں کیا
Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar
- ismail ajaz
- -
- Posts: 482
- Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm
سانپ پر اعتبار آپ نے کیوں کیا
یہ کلام ۱۷ اکتوبر ۲۰۲۳ میں لکھا گیا تھا
قارئین کرام ایک تازہ کلا کے ساتھ خیالؔ کا آداب ، امید ہے پسند آئے گا
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس قدر انتظار آپ نے کیوں کیا
عمر بھر ہم سے پیار آپ نے کیوں کیا
راستے میں اگر سب نے چھوڑا ہمیں
اپنی جاں کو نثار آپ نے کیوں کیا
وقت کا اژدھا یوں نگل جائے گا
سانپ پر اعتبار آپ نے کیوں کیا
جس کو منزل سے دور راستہ لے گیا
وہ سفر اختیار آپ نے کیوں کیا
آپ پر اب نہیں ہے بھروسہ ہمیں
دھوکہ یوں بار بار آپ نے کیوں کیا
کیوں دکھائے ہمیں آپ نے سبز باغ
اور ہمیں پربہار آپ نے کیوں کیا
گھاؤ دل کے اگر بھر رہے تھے سبھی
دل کو پھر اشکبار آپ نے کیوں کیا
زندگی مطمئن تھی خیالؔ آپ کی
تو اسے بے قرار آپ نے کیوں کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
- Attachments
-
- سانپ پر اعتبار آپ نے کیوں کیا.jpg (16.55 KiB) Viewed 461 times
محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا
muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa
Ismail Ajaz Khayaal
(خیال)