تکلیف دے کے کہتے ہو اب مسکرائیں ہم

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 482
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

تکلیف دے کے کہتے ہو اب مسکرائیں ہم

Post by ismail ajaz »


یہ کلام ۷ نومبر ۲۰۲۳ میں لکھا گیا تھا
قارئین کرام ایک تازہ کلام پیشِ خدمت ہے ، امید ہے پسند آئے گا
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تکلیف دے کے کہتے ہو اب مسکرائیں ہم
دل میں اٹھے جو درد تو کس کو دکھائیں ہم

ہم میں ہیں میر جعفر و صادق چھپے ہوئے
سانپوں سے آستین کو کیسے بچائیں ہم

ایسی نگاہِ ناز سے مارا ہے آپ نے
اب آپ کے تو پیار سے مر ہی نہ جائیں ہم

انڈے تو اقتدار کے کوّوے ہی کھائیں گے
دُکھ زندگی کے جھیلتی ہیں فاختائیں ہم

مال و متاع مل کے سبھی لوٹتے رہے
ہم انتظار میں رہے کچھ لوٹ پائیں ہم

اپنی محبتوں کی ہمیں بھیک دیجیے
نظروں سے آپ کی بھی کہیں گر نہ جائیں ہم

دشمن کے ساتھ مل کے وطن کو کریں تباہ
اور پھر وطن سے پیار محبت جتائیں ہم

کیوں اپنے ملک و قوم سے مخلص نہیں ہیں آج
ہم کون ہیں خیالؔ کسے کیا بتائیں ہم
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
Attachments
تکلیف دے کے کہتے ہو اب مسکرائیں ہم.jpg
تکلیف دے کے کہتے ہو اب مسکرائیں ہم.jpg (19.99 KiB) Viewed 819 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply