کبھی کانوں کے پاس آ کر جو مچھر بھنبھناتے ہیں
- ismail ajaz
- -
- Posts: 471
- Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm
کبھی کانوں کے پاس آ کر جو مچھر بھنبھناتے ہیں
قارئین کرام آداب عرض ہیں کلام پیشِ خدمت ہے
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کبھی کانوں کے پاس آ کر جو مچھر بھنبھناتے ہیں
کبھی کچھ پھسپھساتے ہیں کبھی کچھ گنگناتے ہیں
کبھی ہم کوستاتے ہیں کبھی ہم کو بھگاتے ہیں
کبھی ہم کو نچاتے ہیں کبھی ہم کو رلاتے ہیں
وہ سب کو چھوڑ کر کیسے ہمی سے دل لگاتے ہیں
کہ ہم اپنے تماشے پر یوں رو کر مسکراتے ہیں
کبھی ہم سر کھجاتے ہیں کبھی گردن کھجاتے ہیں
یہ مچھر تالی بجوا کر ہمیں ہجڑا بناتے ہیں
تڑپ کر ہم کبھی خود سے قلابازی جو کھاتے ہیں
یقیں ان کو دلاتے ہیں کہ ہم بازی لگاتے ہیں
بڑے منہ زور ہیں مچھر جو تاریکی میں آ آ کر
ہماری پپیاں لے لیں تو ہم بس بلبلاتے ہیں
نئی پچ پر کھڑا کر کے پرانی گیند سے کیسے
ہمیں فل ٹاس وہ دے کر وکٹ یکم دم اڑاتے ہیں
بہت مشکل مراحل میں ہمیں پہنچا کے جانے کیوں
ہمارے مہرباں اکثر ہمیں یوں آزماتے ہیں
جو ہم سوئے ہوئے ہی ہیں خیالؔ ان کو پتہ سب ہے
مگر پھر بھی جگاتے ہیں تھپکتے ہیں سُلاتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
- Attachments
-
- یہ مچھر تالی بجوا کر ہمیں ہجڑا بناتے ہیں.jpg (148.53 KiB) Viewed 237 times
محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا
muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa
Ismail Ajaz Khayaal
(خیال)