Tarhi Ghazal - radeef = hooN - Tanwir Phool

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
Tanwir Phool
-
-
Posts: 2479
Joined: Sun May 30, 2010 5:06 pm
Contact:

Tarhi Ghazal - radeef = hooN - Tanwir Phool

Post by Tanwir Phool »

بسم اللہ الرحمن الرحیم
طرحی غزل
ہمت کو ذرا دیکھ مری ، آبلہ پا ہوں
پھر بھی نہ رہ زیست میں اک پل بھی رکا ہوں
کچھ باد مخالف نے بگاڑا نہیں میرا
" ان تیز ہواؤں میں بھی میں ڈٹ کے کھڑا ہوں "
اللہ کی رحمت ہے ، مدد اس کی ملی ہے
میں سامنے اس کے ہی بہر لمحہ جھکا ہوں
خالق کی حقیقت کو تو سمجھے گا بھلا کیا ؟
پہلے یہ ذرا سوچ کہ میں کون ہوں ؟ کیا ہوں ؟
آیا ہوں کہاں سے ؟ کہاں جاؤں گا یہاں سے؟
ہر گام ہی میں کس کی مشیت پہ چلا ہوں
پیمان وفا کر لے صنم ! اس کو نبھا نا
تو نے جو جفا کی ، میں اسے بھول گیا ہوں
کرلے تو یقیں اس کا ، یہی بات ہے سچی
میں دل میں تجھے رکھتا ہوں ، کب تجھ سے جدا ہوں
وہ میرا محافظ ہے ، نہ چھوڑے گا اکیلا
اللہ کا بندہ ہوں میں راضی برضا ہوں
کہتا ہے ، دعا مجھ سے کرو ، میں ہی سنوں گا
اے پھول ! اسی ذات سے مصروف دعا ہوں
(تنویر پھول ، نیویارک : امریکہ)
http://www.abitabout.com/Tanwir+Phool
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://www.allaboutreligions.blogspot.com
Post Reply