ہم تمہیں دیکھ کرمسکراتے رہے
Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar
- ismail ajaz
- -

- Posts: 516
- Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm
ہم تمہیں دیکھ کرمسکراتے رہے
یہ کلام ۱۵ جون ۲۰۲۵ میں لکھا گیا تھا
قارئین کرام ایک تازہ کلام آپ کی محفل میں پیشِ خدمت ہے ، امید ہے پسند آئے گا
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تم ہمیں دیکھ کر منہ چھپاتے رہے
ہم تمہیں دیکھ کرمسکراتے رہے
وہ دغا دینے سے باز آئے نہیں
ہم جنہیں پلکوں پر ہیں بٹھاتے رہے
زخم پر زخم دیتے رہے وہ سدا
ہم ہر اک زخم پر جاں لُٹاتے رہے
وہ رقیبوں سے مل کر کریں سازباز
ہم وفاؤں کے نغمے سناتے رہے
دشمنوں نے کوئی چال چھوڑی نہیں
ہم جنہیں اپنے سر پر بٹھاتے رہے
جانتے ہیں تمہاری دغابازیاں
تم تو غیروں سے الفت جتاتے رہے
یو ں محبت میں قائم رہیں دوریاں
دور ہی دور سے دل لگاتے رہے
تم نے ہر بار دھوکا ہمیں ہے دیا
ہم بھی ہر بار دھوکا ہیں کھاتے رہے
آزمائے ہوئے آزماتے رہے
ہم خیالؔ ان کو دل میں بساتے رہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی توجہ کا طبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
- Attachments
-
- تم ہمیں دیکھ کر منہ چھپاتے رہے.jpg (102.29 KiB) Viewed 577 times
محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا
muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa
Ismail Ajaz Khayaal
(خیال)