Ghazal - radeef - hoN gey - Tanwir Phool

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
Tanwir Phool
-
-
Posts: 2479
Joined: Sun May 30, 2010 5:06 pm
Contact:

Ghazal - radeef - hoN gey - Tanwir Phool

Post by Tanwir Phool »

[/بسم اللہ الرحمن الرحیم

غزل

جب حرم کی طرف رواں ہوں گے
اپنے مسرور قلب و جاں ہوں گے

جانے کب ہجر سے ملے گی نجات
جانے کب آپ مہرباں ہوں گے

چند اشاروں میں ، آنکھوں آنکھوں میں
کتنے قصے ہیں جو بیاں ہوں گے

یاد آتے ہیں دوست بچھڑے ہوئے
جانے کس حال میں کہاں ہوں گے ؟

آج سوئے زمیں کے اندر ہیں
لوگ ایسے جو آسماں ہوں گے

جب قیا مت کا دن یہاں آئے
سارے انسان ہم زباں ہوں گے

عین ممکن ہے حسن ظن ہو یہ
ہم سے مل کر وہ شادماں ہوں گے

آئے گا روز احتساب یہاں
کتنے چہرے دھواں دھواں ہوں گے

پھول ! رب سے دعائے بارش کر
اس سے شاداب گلستاں ہوں گے

(تنویر پھول ، نیویارک : امریکہ)size]
http://www.abitabout.com/Tanwir+Phool
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://www.allaboutreligions.blogspot.com
Post Reply