ہم سے ناتا توڑ دیا ہے

Aapus kii baat cheet aur shikwa shikayat
Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 516
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

ہم سے ناتا توڑ دیا ہے

Post by ismail ajaz »


دنیا 🌐 بہت تیزی سے بدل رہی ہے ہر چیز میں بدلاو ہے تبدیلی ہے بیس پچیس سال قبل 📓 کتابوں کو گھروں میں رکھا جاتا تھا سجایا جاتا تھا پڑھا جاتا تھا کتابوں کے شائقین ہر موضوع پر کتابوں کا مجموعہ اپنے گھروں میں لائبریری کی شکل میں رکھتے تھے پھر کتابوں کی جگہ 📱 موبائل فون نے کمپیوٹر 💻 نے لے لی ڈیجیٹل کتابیں مارکیٹ میں سوفٹویئر سافٹ کاپیز کی شکل میں اپنی اہمیت اور جگہ بنانے لگیں اور گھروں میں رکھی کتابوں پر گرد جمنے لگی کیڑا لگنے لگا یہاں تک کے ردی میں بک گئیں اور ہوتے ہوتے بات قرآن تک پہنچ گئی آج قرآن بھی ڈیجیٹل صورت میں لوگوں کی جیبوں میں بس ایک کلک کی دوری پر ہے لوگ مسجدوں میں رکھے ہوئے قرآن چھوڑ کر موبائل 📱 فون پر تلاوت کرتے ہوئے عجیب منظر پیش کرتے ہیں وہ قرآن اسی پلیٹ فارم پر جلوہ افروز ہو رہا ہوتا ہے جس پر تنہائیوں میں مجرا گھٹیا وڈیوز اور فحش مواد سے لغویات جگتبازی اور خرابات سے لطف اندوز ہوا جا رہا ہوتا ہے
بتائیے وہ قرآن کے انوارات اور برکات اور ہدایت کی روشنی جو قرآن کو چھونے اور محسوس کرنے سے ملا کرتی ہے کیسے ہم تک پہنچے گی
ذرا سوچیے
تم سے رشتہ جوڑ کے سب نے
ہم سے ناتا توڑ دیا ہے

اسماعیل اعجاز خیال

Attachments
ہم سے ناتا توڑ دیا ہے.jpg
ہم سے ناتا توڑ دیا ہے.jpg (34.88 KiB) Viewed 3596 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply