اردو کی آواز :احمد علی برقی اعظمی
وِردِ زباں ہو سارے جہاں میں اردو کی آواز
گونجے مسلسل کون و مکاں میں اردو کی آواز
شامل ہو اخلاص سبھی کا نشر و فروغِ اردو میں
دبے نہ فکرِ سود و زیاں میں اردو کی آواز
اردو غزل اصناف سخن میں ہے سب سے مقبول
اس سے بلند ہے سارے جہاں میں اردو کی آواز
غالب ،داغ اور میر و مومن ہیں اس کی پہچان
مستحکم ہے تاب و تواں میں اردو کی آواز
ہیں اقبال کے اس میں ترانے جن کی ہے ہر سو دھوم
سب کی پسند ہے پیر و جواں میں اردو کی آواز
اردو کی آواز :احمد علی برقی اعظمی
Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar
اردو کی آواز :احمد علی برقی اعظمی
http://www.drbarqiazmi.com
- azeezbelgaumi
- -
- Posts: 420
- Joined: Thu Apr 05, 2007 2:52 pm
- Location: BANGALORE INDIA
- Contact:
Re: اردو کی آواز :احمد علی برقی اعظمی
waaah............. bahut khoob......... subhan Allah.......... daad hazir hai barqi shb
Re: اردو کی آواز :احمد علی برقی اعظمی
مکرمی سالم احمد باشوار صاحب اور محترم عزیز بلگامی صاحب
باعثِ عز و شرف ہے یہ نوازش آپ کی
اس عنایت کے کے لئےمیں آپ کا ممنون ہوں
مخلص
برقی اعظمی
باعثِ عز و شرف ہے یہ نوازش آپ کی
اس عنایت کے کے لئےمیں آپ کا ممنون ہوں
مخلص
برقی اعظمی
http://www.drbarqiazmi.com