Masjid ki fazeelat

Quran ki aayaat aur unki tafseer/Ahaadeec-e-Nabawi SAWS aur unki TashreeH

Moderator: sbashwar

Post Reply
User avatar
Hyderabadi
-
-
Posts: 19
Joined: Sat Apr 14, 2007 6:06 am

Masjid ki fazeelat

Post by Hyderabadi »

[align=center]بسم اللہ الرحمٰن الرحیم[/align]

[align=right]مسجد اللہ کا گھر ہے ۔ مسجد میں اللہ ہی کی عبادت کی جاتی ہے ۔

اورمسجد کی اہمیت کے بارے میں اللہ کے پیارے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) فرماتے ہیں ‫:

‫** اللہ کو مسجدیں بہت زیادہ محبوب ہیں ۔
(مسلم ، کتاب المساجد ، باب فضل الجلوس فی مصلاہ بعد الصبح وفضل المساجد)

‫** جو شخص مسجد بنائے اور اس کا مقصود اللہ کی رضامندی ہو ، اللہ اس کے لیے جنت میں گھر بناتا ہے ۔
(بخاری ، کتاب الصلاۃ ، باب من بنی مسجدا)

‫** جب تم کسی شخص کو مسجد کی خبر گیری کرتے ہوئے دیکھو تو اس کے ایمان کی گواہی دو ۔
(ترمذی ، کتاب الایمان ، باب ما جاء فی حرمۃ الصلاۃ)

‫** مسجد میں تھوکنا گناہ ہے ۔
(بخاری ، کتاب الصلاۃ ، باب کفارۃ البزاق فی المسجد)

رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے یہ حکم بھی دیا ہے کہ ‫:
‫** محلوں میں مسجدیں بناؤ (یعنی ، جہاں نیا محلہ آباد ہو، وہاں مسجد بھی بناؤ ) اور انہیں پاک و صاف رکھو اور خوشبو لگاؤ ۔
(ابو داؤد ، کتاب الصلاۃ ، باب اتخاذ المساجد فی الدور)[/align]
User avatar
sbashwar
-
-
Posts: 1654
Joined: Wed Dec 08, 2004 1:25 pm
Do you know URDU language?: Yes
Location: Hyderabad, India
Contact:

Post by sbashwar »

:salaam: o :jazak: Abu Marwaan Sahib,
سالم احمد باشوار
Post Reply