پھرہمیں کوئی نیا خواب دکھایا جائے

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 430
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

پھرہمیں کوئی نیا خواب دکھایا جائے

Post by ismail ajaz »


قارئین کرام سات سال پرانے کلام کے ساتھ خیال کا آداب تھوڑی سی ترمیم کے ساتھ پیشِ خدمت ہے امید ہے پسند آئے گا ۔ اپنی آرا سےنوازیے شکریہ
عرضِ خدمت ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غیر کے ہاتھ میں ڈوری کو تھمایا جائے
ہم ہیں کٹھ پتلی ہمیں خوب نچایا جائے

ہم پہ دشمن کو ملے غلبہ یہ نا ممکن ہے
ہم کو مغلوب بھی اپنوں سے کرایا جائے

بن کے دیمک ہمیں اپنوں نے اگر چاٹ لیا
کیوں کسی غیر پہ انگلی کو اٹھایا جائے

تم نے جو وعدے کیے ہم سے نہیں پورے کیے
پھرہمیں کوئی نیا خواب دکھایا جائے

ہم پہ رونے کے لئے کل نہیں ہو گا کوئی
اپنے ماتم پہ ہمیں آج رلایا جائے

ہم کو رہبر نے ہے منزل پہ پہنچ کر لوٹا
اب یہ الزام نہ رہزن پہ لگایا جائے

اپنے چہرےکوبناوٹ سے مزیّن کر کے
اپنے کردار کو لوگوں سے چھپایا جائے

تم خیالؔ آج تو اُس نہج پہ آپہنچے ہو
تم سے دامن یہ سرِدست چھڑایا جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
Attachments
ہم ہیں کٹھ پتلی ہمیں خوب نچایا جائے.jpg
ہم ہیں کٹھ پتلی ہمیں خوب نچایا جائے.jpg (101.36 KiB) Viewed 215 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply