مہنگی پڑے گی دیکھ تجھے دوغلی یہ چال

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 436
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

مہنگی پڑے گی دیکھ تجھے دوغلی یہ چال

Post by ismail ajaz »





قارئین کرام ایک 19 ستمبر 2022 میں لکھا غیر مردّف کلام احباب ذوق اور پاکستان کی سیاسی جماعتوں اور ان کے چاہنے والوں کی نذر امید ہے پسند آئے گا
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دشمن کے ساتھ مل کے مجھے گھر سے مت نکال
مہنگی پڑے گی دیکھ تجھے دوغلی یہ چال

رب کے سوا کوئی نہیں مشکل کشا خیالؔ
ہے کون دو جہاں کی جو مشکل کو دے گا ٹال

دھوکہ میں دے رہا ہوں فقط اپنے آپ کو
دے اور کوئی دھوکہ مجھے کس کی ہے مجال

تو کھیلتا ہے لوگوں کے جذبات سے مگر
لوگوں پہ ہو چکا ہے عیاں تیرے دل کا حال

تو چاہتا ہے لوگ کریں تیرا احترام
کر تو بھی احترام کسی کی نہ پگ اچھال

کیوں دوسروں کے عیب بیاں کر رہا ہے تو
دیکھ آئینہ تو عیب کبھی خود میں بھی نکال

دنیا بدلنے کا ترے دل میں جنون ہے
باتیں بنانے کے سوا بھی کوئی کر کمال

اللہ کے نظام سے تجھ کو ہے اختلاف
محشر میں ہو گا سر پہ ترے جرم کا وبال

آیا تھا تو وفاؤں کا بن کر اگر سفیر
منسوب بے وفاؤں سے کیوں تیری ہے مثال

اپنوں نے مجھ کو موت کے منہ میں دھکیل کر
الفت کا مجھ سے خوب کیا تذکرہ خیالؔ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ



Attachments
الفت کا مجھ سے خوب کیا تذکرہ خیال.jpg
الفت کا مجھ سے خوب کیا تذکرہ خیال.jpg (135.5 KiB) Viewed 195 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply