کیوں نکتہء نظر مرا سمجھا نہیں گیا

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 436
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

کیوں نکتہء نظر مرا سمجھا نہیں گیا

Post by ismail ajaz »


قارئین کرام ایک کلام ۲ مارچ ۲۰۲۳ میں لکھا پیشِ خدمت ہے ، امید ہے پسند آئے گا
عرض کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وعدے کا پاس آپ سے رکّھا نہیں گیا
اُس پر ڈھٹائی آپ سے سوچا نہیں گیا

دعویٰ خُدائی کا کیا جس نے تمام عمر
اس کے بھی ہاتھ سے کبھی کاسا نہیں گیا

کہتے ہیں اب وہ آپ تو بالکل بدل گئے
لگتا ہے ٹھیک سے ہمیں پرکھا نہیں گیا

رطب اللساں زبان رہی ذکرِ یار میں
اور وقتِ وصل آپ سے بولا نہیں گیا

اک دوسرے کی تب تلک تھی قدر و منزلت
اک دوسرے کو جب تلک جانا نہیں گیا

دنیا کی چالبازیوں میں خود سے آ گئے
ورنہ ہمیں کسی سے بھی پھانسا نہیں گیا

ہر شخص نے ہی مجھ پہ ہے الزام دھردیا
کیوں نکتہء نظر مرا سمجھا نہیں گیا

اس کو نفاق کے سوا ہم اور کیا کہیں
آئینہ جان بوجھ کے دیکھا نہیں گیا

یا آپ خود خیالؔ محبت میں لٹ گئے
یا دوسروں سے آپ کو روکا نہیں گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
Attachments
کیوں نکتہء نظر مرا سمجھا نہیں گیا.jpg
کیوں نکتہء نظر مرا سمجھا نہیں گیا.jpg (123.7 KiB) Viewed 407 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply